پروٹیز بلے باز کوئنٹن ڈی کاک ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

Published On 17 November,2023 01:00 pm

کولکتہ: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے بلے باز کوئنٹن ڈی کاک آسٹریلیا کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلنے کے بعد بین الاقوامی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔

بھارت کی میزبانی میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا دوسرا سیمی فائنل کولکتہ میں کھیلا گیا، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

ورلڈکپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد پروٹیز وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے، ڈی کاک اس ورلڈکپ میں دوسرے سب سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

کوئنٹن ڈی کاک کی جانب سے ورلڈکپ سے پہلے ہی اعلان کردیا گیا تھا کہ یہ آئی سی سی ایونٹ انکا آخری ٹورنامنٹ ہو گا، اوپنر بلے باز ون ڈے کے علاوہ دیگر فارمیٹس میں ٹیم کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔