لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل کے نویں سیزن کیلئے پلیئر ڈرافٹ کے ِپک آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان سپر لیگ 2024 پلیئر ڈرافٹ میں پہلا انتخاب کرے گی، کراچی کنگز اور دو بار کی چیمپئن اسلام آباد دوسرے اور تیسرے نمبر پر کھلاڑی ِپک کریں گی۔
چوتھی اور پانچویں ِپک پشاور زلمی اور گزشتہ ایونٹ کی رنرزاپ ملتان سلطان کی ہوگی۔ پچھلے دو ایڈیشنز کی چیمپئن لاہور قلندرز سب سے آخرمیں کھلاڑی ُچنے گی، پلاٹینم کے پہلے راؤنڈ کے لیے سلیکشن آرڈر کا تعین پچھلے سیزن کی سٹینڈنگ کے الٹا ترتیب سے ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کوچ کی تقرری
پک آرڈر کو مزید منصفانہ بنانے کے لیے، ایک مختلف فرنچائز ہر کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں پہلی پک کرے گی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلاٹینم پک شروع کرے گی، کراچی کنگز کا پہلا ڈائمنڈ پک ہوگا، پشاور زلمی کا پہلا گولڈ پک ہوگا، سلور کیٹیگری میں پہلا پک ملتان سلطانز کرے گا، اسلام آباد یونائیٹڈ ایمرجنگ کیٹیگری میں پہلا کھلاڑی منتخب کرے گا اور لاہور قلندرز کے پاس پہلا سپلیمنٹری پک ہوگا۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) November 20, 2023
پاکستان کرکٹ بورڈ اس سے قبل غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن ونڈو کھول چکا ہے، فلیگ شپ ایونٹ 8 فروری سے 24 مارچ 2024 تک شیڈول ہے، فرنچائزز اب ریٹینشن کو حتمی شکل دینے سے پہلے کھلاڑیوں کے لیے ریلیگیشن کی درخواستیں جمع کرائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9: ملک میں عام انتخابات کے باعث میچز متاثر ہونے کا خدشہ
ریلیگیشن کی درخواستوں کے بعد، تمام ٹیموں کو کھلاڑیوں کی بنیادی کیٹیگری سے میچ کرنے کا موقع ملے گا، اگر کھلاڑی کی بنیادی کیٹیگری میچ نہیں ہوتی تو انہیں ان کے بنیادی کیٹیگری سے نیچے والے کیٹیگری میں بھیجا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا ڈرافٹ دسمبر کے وسط میں نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ کے اختتام کے فوراً بعد ہونا ہے۔