ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل میں بھارت کی ہار پر بنگلا دیش میں جشن منایا گیا

Published On 21 November,2023 06:46 am

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی شکست پر بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں جشن منایا گیا۔

بنگلا دیش کی ڈھاکا یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء نے آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی ہار پر خوب جشن منایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائنل دیکھنے کیلئے طلباء نے بڑی سکرین نصب کی، آسٹریلیا کی جانب سے میچ کے وننگ رنز پر طلباء نے خوب ہلا گلا کیا۔

بنگلا دیش کے طلباء نے بھارت کی ہار پر جس انداز میں جشن منایا وہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر چند افراد کو تو اپنا ہمنوا بنا سکتا ہے لیکن بنگلا دیشی عوام کے دل میں اُس کیلئے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 1971ء میں بھارت کی براہ راست مداخلت سے مشرقی پاکستان بنگلا دیش بن گیا تھا جبکہ بنگلا دیش کی موجودہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کو بھارت نواز سمجھا جاتا ہے۔