لاہور: (دنیا نیوز، ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن نائن کے لیے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کر لیا۔
پلیئرز ٹریڈ کے سلسلے میں ابرار احمد اور محمد وسیم جونیئر کے بدلے نسیم شاہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں آ گئے، ابرار احمد اور محمد وسیم جونیئر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں چلے گئے۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 2, 2023
پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن میں فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بجائے اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے، اس حوالے سے نسیم شاہ نے بھی انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں کرکٹر نے لکھا اگلی منزل، اسلام آباد ۔
— Naseem Shah (@iNaseemShah) December 2, 2023
کوئٹہ کو اسلام آباد کے پہلے راؤنڈ کی پلاٹینم پک بھی مل گئی ہے جبکہ اسلام آباد کو کوئٹہ کی تیسرے راؤنڈ کی پلاٹینم پک ملی ہے۔
— Naseem Shah (@iNaseemShah) December 2, 2023
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا پلیئر ڈرافٹ بدھ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہو گا، تقریب کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کی فی الحال ممکنہ تاریخ 8 فروری سے 24 مارچ 2024 دی گئی ہے۔