لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولرز حارث رؤف، زمان خان اور اسپنر اسامہ میر کو بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ این او سی ان کھلاڑیوں کے ورک لوڈ اور پاکستان مینز ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ یہ سمجھتا ہے کہ یہ فیصلہ تمام سٹیک ہولڈرز کے بہترین مفاد میں ہے جس میں گیم ٹائم اور ورک لوڈ منیجمنٹ کے درمیان توازن سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 4, 2023
حارث رؤف اور اسامہ میر کو پانچ میچوں کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے جبکہ زمان خان کو یہ این او سی چار میچوں کے لیے ہے، یہ تمام میچز 7 سے 28 دسمبر کے درمیان ہونے ہیں۔