شان مسعود کو کراچی کنگز کی کپتانی ملنے کے امکانات روشن

Published On 08 December,2023 01:23 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو کراچی کنگز کی کپتانی دیئے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے سلسلے میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھلاڑیوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔

گزشتہ سیزن میں کراچی کنگز کی کپتانی کرنے والے عماد وسیم ٹریڈ کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے ہیں جو اب پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد کی نمائندگی کریں گے۔

کراچی کنگز میں کپتان کی خالی پوزیشن سے متعلق ذرائع کا بتانا ہے کہ اسے شان مسعود کو دیئے جانے کا امکان ہے۔ 

Advertisement