لاہور: (دنیا نیوز) سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ جبکہ معین خان ٹیم کے ڈائریکٹر مقرر ہو گئے ہیں۔
شین واٹسن سرفراز احمد کی قیادت میں پی ایس ایل فور کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ رہ چکے ہیں۔
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 6, 2023
یاد رہے کہ شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھلاڑی کی حیثیت سے پی ایس ایل تھری اور فائیو میں بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) December 5, 2023
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے مالک ندیم عمر اور ٹیم انتظامیہ نے پاکستان کے سابق کپتان اور 92 ورلڈ کپ کے فاتح معین خان کو ٹیم ڈائریکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔
معین خان پاکستان سپر لیگ کے سیزن 1 سے بطور ہیڈ کوچ ٹیم کی خدمات انجام دے رہے تھے اور ان کی کوچنگ کے دور میں ٹیم نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں، ٹیم نے 2019ء میں چیمپئن شپ جیتی اور ان کی رہنمائی میں ٹیم دو بار ایونٹ کی رنر اپ بھی رہی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر اور پوری ٹیم نئے تعینات ہونے والے ٹیم ڈائریکٹر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ٹیم اپنی مہارت اور دانشمندی سے پی ایس ایل میں مخالف ٹیموں پر حاوی رہے گی۔