لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر موجود ہے جہاں دونوں ٹیموں کے دوران تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلے جارہی ہے جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کا حصہ ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا آغاز پرتھ میں ہوچکا ہے اور اس میچ میں سابق کپتان بابر اعظم اپنے کیریئر کا ایک اور اہم سنگ میل بھی عبور کر لیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق پرتھ میں کھیلے جانے والا میچ بابر اعظم کے کیریئر کا 50 واں ٹیسٹ میچ ہے اور انہوں یہ میچ کھیل کر اور ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 14, 2023
میچ سے قبل پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی جانب سے 50 ویں ٹیسٹ میں شرکت پر بابر اعظم کو خصوصی سووینئر اور کیپ بھی پیش کی گئی۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 14, 2023
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پی سی بی کی جانب سے اس خصوصی موقع کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ بابر اعظم اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران 3 ہزار 700 سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔