لاہور: (اسامہ غوری) پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان ٹی 20 ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا۔
محمد رضوان اس وقت شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیلنے والی پاکستان ٹیم میں شامل ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں نائب کپتانی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کھیلی جائے گی اور پہلا میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل شاداب خان قومی ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان تھے تاہم بابر اعظم کی جانب سے کپتانی سے دستبرداری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو قومی ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔