کیویز کیخلاف کامیابی، ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بننے پر آفریدی کا خصوصی پیغام

Published On 06 May,2023 03:55 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) کیویز کیخلاف کامیابی اور ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بننے پر شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے لیے خصوصی پیغام جاری کر دیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

کیویز کیخلاف جیت کے ساتھ ہی 2005 میں آئی سی سی رینکنگز کے باضابطہ اجراء کے بعد پاکستان پہلی مرتبہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آیا۔

کیویز کے خلاف سیریز کے چوتھے میچ میں بھی کامیابی اور ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بننے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خصوصی پیغام جاری کیا۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ  102 رنز سے کامیابی اور ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بننا شاندار ہے، شاباش لڑکو ، انہوں نے بابر اعظم کے ون ڈے میں 5 ہزار رنز مکمل ہونے اور میچ میں سنچری بنانے پر انہیں مبارک باد بھی دی اور اسامہ میر اور وسیم جونیئر کی باؤلنگ کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے لکھا کہ  لڑکوں پر پوری قوم کو بہت فخر ہے، آپ نے آنے والے ورلڈکپ میں ہماری امیدیں بڑھا دی ہیں۔