لاہور: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلے ٹی 20 میں شاہین آفریدی کی قیادت میں پاکستانی ٹیم 4 فاسٹ باؤلرز کیساتھ میدان میں اترے گی، کپتان شاہین آفریدی کے علاوہ حارث رؤف اور زمان خان کیساتھ چوتھے فاسٹ باؤلر عامر جمال ہوں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پہلے ٹی 20 میں لیگ بریک گگلی باؤلر اسامہ میر پر محمد نواز کو ترجیح دی جائے گی جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان کیساتھ اننگز کی شروعات صائم ایوب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سابق کپتان بابر اعظم نمبر تین پر کھیلیں گے جبکہ جارح مزاج بیٹر فخر زمان نمبر چار پر کھیلنے کے لیے رضا مند ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان 11 رکنی ٹیم میں شامل ہوئے تو بطور وکٹ کیپر کھیلیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ جمعہ 12 جنوری کو آکلینڈ میں ہو گا، شاہین آفریدی پہلی بار قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کی تیاریوں کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا آکلینڈ میں پریکٹس سیشن بھی ہوا جس میں تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا، پریکٹس سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا۔