لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر و کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو اعتماد دیئے بغیر پرفارمنس نہیں ہو گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ساڑھے 6 ماہ ہماری کرکٹ کے لیے اچھے نہیں رہے، کسی کو بھی 3 یا 6 ماہ کے لیے نہیں لانا چاہیے، جب تک اعتماد نہیں دیں گے پرفارمنس نہیں ہو گی۔
سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں پرفارمنس اچھی نہیں رہی جبکہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہمشیہ مشکل ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ نوجوانوں کا لانا اچھا ہے لیکن صحیح وقت پر لایا جائے، بابر دنیا کا بہترین کھلاڑی ہے جب وہ دباؤ میں آ سکتا ہے تو نوجوان کیوں نہیں۔