کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک کا پی ایس ایل کیلئے الگ بورڈ بنانے کا مطالبہ

Published On 01 February,2024 09:49 pm

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کی جانب سے پی ایس ایل کیلئے الگ بورڈ بنانے کا مطالبہ کردیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے مطالبہ کیا کہ پاکستان سپر لیگ کا چیئرمین اور سیٹ اپ بلکل الگ ہونا چاہیے جبکہ اسکے کام کا طریقہ کار اور میچز رائٹس کس طرح چلتے ہیں ؟کیسے بکتے ہیں؟ سب کچھ انٹرنیشنل میچز کے مقابلے یکسر مختلف ہونے چائیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک برانڈ بن چکا ہے تاہم ایک الگ سسٹم ہوگا تو چیئرمین فرنچائزز کے مسائل سمجھے گا اور انہیں حل کرنے کی کوشش کرے گا۔

ندیم عمر نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوئی بھی آئے لیکن اسے لمبے عرصے کیلئے آنا چاہیے تاکہ معاملات چل سکیں،ہمارے بورڈ میں پالیسیاں بننے کے بعد ان پر عمل پیرا ہونے کا بڑا فقدان ہے۔ 

Advertisement