لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، راشد غیر معینہ مدت کیلئے کرکٹ سے باہر

Published On 17 January,2024 01:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) افغانستان کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر راشد خان غیر معینہ مدت کے لیے کرکٹ سے آؤٹ ہوگئے۔

لیگ سپنر راشد خان کمر کی تکلیف کا شکار ہیں جنہوں نے اپنا آخری میچ آئی سی سی ورلڈ کپ میں کھیلا تھا۔

راشد خان کی انجری سے متعلق افغان ٹیم کے کوچ جوناتھن ٹروٹ نے کہا ہے کہ راشد خان کی واپسی کے لیے کوئی وقت نہیں دیا جا سکتا ان کی کمر کی تکلیف کا خیال رکھا جارہا ہے، وہ ایک مؤثر ترین کھلاڑی ہیں اور ہمیں اس بات کا یقین کرنا ہے کہ وہ100 فیصد فٹ ہوں گے۔

جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ راشد خان کی سرجری ہوئی ہے اور واپسی میں جلدی کی ضرورت نہیں، وہ ٹیم کے ساتھ ہیں اور بڑی محنت کررہے ہیں، ان کا ابھی مزید چیک اپ ہونا ہے جس کے لیے وقت لیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ راشد خان پی ایس ایل 9 کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ ہیں تاہم سرجری کے باعث وہ پی ایس ایل نہیں کھیل سکیں گے۔

Advertisement