ریان مارون کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فیلڈنگ کوچ مقرر

Published On 21 December,2023 09:49 am

لاہور: (ویب ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے لیے جنوبی افریقہ کے ریان مارون کو فیلڈنگ کوچ مقرر کردیا۔

پی ایس ایل فرنچائز کے نئے فیلڈنگ کوچ کا سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان بھی زیر گردش ہے۔

اپنے پیغام میں ریان مارون نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فیملی کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔

خیال رہے کہ ریان مارون اس سے قبل افغانستان کرکٹ ٹیم اور ویسٹ انڈیز ٹیم کے بھی فیلڈنگ کوچ رہ چکے ہیں۔

Advertisement