پی ایس ایل 9: پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کا اعلان

Published On 12 December,2023 05:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے لئے پلاٹینم کیٹیگری کےکھلاڑیوں میں فخر زمان سمیت 44 کھلاڑی شامل ہیں، آندرے فلیچر، اینجیلو میتھیوز، ایشٹن ایگر، بین ڈکٹ بھانوکا راجاپکسا، کارلوس بریتھویٹ، ڈیوڈ ویلی، ڈیوڈ ملان اور داسن شناکا بھی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے ایون لوئس، نیوزی لینڈ کے جمی نیشم، جنوبی افریقا کے عمران طاہر اور افغانستان کے مجیب الرحمٰن، آل راؤنڈر کیرون پولارڈ، نور احمد، ریس ٹوپلی، رسی ون ڈر ڈوسن بھی پلاٹینم کیٹیگری کا حصہ ہیں۔

پی ایس ایل سیزن 9 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 13دسمبر کو لاہور میں ہو گی۔ 

Advertisement