پی ایس ایل: گولڈ کیٹیگری میں شامل 49 پلیئرز کی فہرست جاری

Published On 11 December,2023 10:19 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے پی ایس ایل 9 کیلئے گولڈ کیٹیگری میں شامل پلیئرز کی فہرست جاری کر دی۔

گولڈ کیٹیگری میں 49 پاکستانی پلیئرز شامل ہیں، جس میں حیدر علی، حارث سہیل اور امام الحق، عامر یامین، احمد شہزاد، عابد علی، اسد شفیق اور ارشد اقبال کو شامل کیا گیا ہے۔

بلال آصف، بلاول بھٹی بھی گولڈ کیٹیگری کا حصہ ہیں۔

پی سی بی کے مطابق سلمان علی آغا، سعود شکیل، صہیب مقصود، شاہنواز دہانی اور عمر اکمل بھی گولڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔

Advertisement