اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پی ایس ایل 9 کے میڈیا و کمرشل معاہدوں کی منظوری نگران وزیر اعظم کی اجازت سے لینے کی ہدایت کر دی۔
چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی ذکاء اشرف کو مراسلہ میں وزارت بین الصوبائی رابطہ نے لکھا کہ نگران وزیر اعظم نے پی سی بی کو 11 دسمبر کو پی ایس ایل معاہدوں سے متعلق ہدایت دی تھی، نگران وزیر اعظم نے واضح کیا تھا مینجمنٹ کمیٹی روزمرہ کے امور سرانجام دے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مینجمنٹ کمیٹی کو بورڈ آف گورنرز مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، کئی بار رابطوں کے باوجود پی سی بی نے کوئی جواب نہیں دیا۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو وزیر اعظم کی ہدایات پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے عملدرآمد کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔