پی ایس ایل سیزن 9: پشاور زلمی کا شیڈول پر تحفظات کا اظہار

Published On 26 January,2024 08:55 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے شیڈول پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پشاور زلمی نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اصولی طور پر پشاور میں پی ایس ایل 9 کے میچز کا انعقاد ہونا چاہیے تھا مگر شیڈول کے تمام عمل میں نہ پشاور زلمی کو شامل کیا گیا اور نہ ہی شیڈول ریلیز کرنے سے قبل اعتماد میں لیا گیا۔

زلمی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے 4 میچز راولپنڈی اور صرف ایک میچ کراچی میں شیڈول ہونے پر مایوس ہیں۔

انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ شیڈول ریلیز ہونے سے قبل زلمی نے 5 میچز پشاور سے قریب وینیو راولپنڈی میں رکھنے کی درخواست کی تھی جبکہ کراچی میں سپورٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے 3 میچز رکھنے کی استدعا کی گئی تھی۔

Advertisement