حفیظ کا ٹیم کی خراب پرفارمنس کے حقائق سامنے لانے کا اعلان

Published On 16 February,2024 06:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان ٹیم کی خراب پرفارمنس کے حقائق سامنے لانے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں محمد حفیظ نے کہا ہے کہ مجھے جو وقت دیا گیا اس دوران میں ہر چیز کی ذمے داری لیتا ہوں، میں خراب پرفارمنس کی وجوہات اور امیچور نان کرکٹنگ حقائق سامنے لاؤں گا۔

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کو ترجیح دی اور پاکستان کی نمائندگی کو فخر سمجھا، مثبت ریفارمز کے لیے پاکستان ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ قبول کیا، مجھے پی سی بی نے 4 سال تک کا عہدہ پیشکش کیا تھا تاہم نئے چیئرمین کے ساتھ ہی اسے 2 ماہ تک محدود کردیا گیا۔

اپنے پیغام میں محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے نیک خواہشات ہیں، واضح رہے کہ محمد حفیظ ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے تاہم ان کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی گئی تھی۔