بابر کے بھائی سفیر کی پشاور زلمی کے سکواڈ کیساتھ ٹریننگ

Published On 14 February,2024 08:41 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق کپتان بابراعظم کے بھائی سفیر اعظم کی پشاور زلمی کے سکواڈ کیساتھ ٹریننگ کرنے کی تصویر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی کپتانی کے فرائض نبھانے والے بابراعظم کے چھوٹے بھائی سفیر اعظم کو گزشتہ روز پشاور زلمی کے سکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ کرتے ہوئے دیکھا گیا، جن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم لاہور میں پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شریک تھے۔واضح رہے کہ سفیر اعظم باقاعدہ طور پر پشاور زلمی کے سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ 

Advertisement