تیسری بار بھی پی ایس ایل جیت سکتے ہیں: ثمین رانا

Published On 15 February,2024 11:03 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے کہا ہے کہ تیسری بار بھی پی ایس ایل جیت سکتے ہیں۔

ثمین رانا نے کہا ہے کہ اس بار ٹیم میں چھ نئے کھلاڑی آئے ہیں، 2 بار پی ایس ایل جیت سکتے ہیں تو تیسری بار بھی جیت سکتے ہیں، ٹیم اعتماد کے ساتھ میدان میں جائے گی، باقی ٹیمیں بھی اچھی ہیں۔

سی او او لاہور قلندرز نے کہا ہے کہ ہماری کامیابی اس بات پر رہی کہ اپنی ٹیم کے کور گروپ کو قائم رکھا ہے، ہمارا زیادہ تر انحصار پاکستانی کھلاڑیوں پر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ لاہور قلندرز کے پاس نیشنل ٹیم کے پانچ سے چھ سٹارز ہیں، 6 میں سے 4 ہمارے پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام سے آئے ہیں۔ 

Advertisement