لاہور کے غیر ملکی قلندرز کی آمد کا سلسلہ شروع

Published On 15 February,2024 10:58 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بیٹر رسی وین ڈر ڈسن لاہور پہنچ گئے ہیں جبکہ نمیبیا کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا نے بھی لاہور قلندرز کو جوائن کر لیا ہے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کی ٹیم آج ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن کرے گی۔

علاوہ ازیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے تیسری بار چیمپئن کا ٹائٹل جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ 

Advertisement