لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے کندھے کی انجری کا سکین مکمل کر لیا گیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حارث رؤف کے کندھے کی انجری کا سکین مکمل ہوگیا ہے تاہم میڈیکل پینل فاسٹ باؤلر کی انجری کا جائزہ لے رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حارث رؤف کی انجری کی مزید اپ ڈیٹ سکین رپورٹ آنے کے بعد دی جائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے دوران فاسٹ باؤلر حارث رؤف آخری اوور میں کیچ پکڑتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا تھا۔