لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، حارث رؤف پی ایس ایل سیزن9 سے باہر

Published On 25 February,2024 02:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف پی ایس ایل سیزن نائن سے باہر ہوگئے۔

حارث رؤف کندھے کی انجری کے باعث پی ایس ایل کے بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

میڈیکل پینل کے مطابق حارث کو صحتیاب ہونے میں چھے ہفتے لگیں گے، فاسٹ باؤلر کو طویل ری ہیب بھی مکمل کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف میچ کے اختتامی لمحات میں کراچی کنگز کے بلے باز حسن علی کا کیچ لینے کے دوران کندھے کے بَل گر کر زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisement