پی ایس ایل9: حسن علی نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

Published On 29 February,2024 09:05 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر حسن علی پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے دوسرے باؤلر بن گئے۔

بدھ کو کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں حسن علی نے اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔

حسن علی نے یہ کارنامہ اپنے پی ایس ایل کیریئر کے 76 ویں میچ میں ایلکس ہیلز کو آؤٹ کر کے انجام دیا۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض پی ایس ایل کی تاریخ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باؤلر ہیں اور وہ اب تک 113 وکٹوں کے ساتھ لیگ میں سب زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں۔

اسی طرح لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی 98 وکٹوں کے ساتھ تیسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے قائد شاداب خان 83 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ 

Advertisement