دوبارہ قومی ٹیم کی کپتانی ملنے پر بابر اعظم کے والد کا بیان سامنے آگیا

Published On 31 March,2024 05:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے کہا کہ دوبارہ قومی ٹیم کی کپتانی ملنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ اب باز گشت سنائی دے رہی ہے کہ ٹیم میں اتفاق ہو گا یا نہیں، بابر کو کہا ہے کسی نے کیا کہا اسے بھول جاؤ۔

اعظم صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ بابر سے کہا کہ محمد عامر اور عماد وسیم تم سے بڑے اور سینئرز ہیں، ان سے چھوٹے بن کر ملنا اور عزت احترام کرنا۔