پاک، کیویز ٹی 20 سیریز: ٹکٹوں کی آج سے فروخت شروع

Published On 06 April,2024 08:29 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹکٹیں لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، پشاور اور کراچی میں نجی کوریئر کمپنی کے مختلف سینٹرز پر دستیاب ہوں گی، اس کے علاوہ پہلے سے بک شدہ آن لائن ٹکٹیں بھی انہی مراکز سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت صرف درست فزیکل ٹکٹ کے ساتھ دی جائے گی جبکہ ای ٹکٹ اور ٹکٹ کی فوٹو کاپی قبول نہیں کی جائے گی۔

ایک صارف کو ہر میچ کے لیے ایک شناختی کارڈ پر 10 ٹکٹیں خریدنے کی اجازت ہے، شائقین صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک نجی کوریئر کمپنی کے سینٹرز سے ٹکٹ خود حاصل یا خرید سکتے ہیں۔