قومی سکواڈ کی تشکیل، سلیکٹرز کی کپتان بابر اعظم سے مشاورت مکمل

Published On 07 April,2024 10:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز اور ٹی20 ورلڈکپ کے ممکنہ کھلاڑیوں کے انتخاب پر سلیکٹرز نے کپتان بابراعظم سے مشاورت مکمل کر لی۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ کپ کے لئے بھی 20 سے22 کھلاڑیوں کے پول پر بھی اتفاق کر لیا ہے، نیوزی لینڈ سیریز کے لئے قومی سکواڈ کا اعلان منگل کو کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کو ورلڈکپ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست یکم مئی تک آئی سی سی کو جمع کروانی ہے، قواعد کے تحت 25 مئی تک سکواڈ میں تبدیلی ممکن ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پول آف پلیئرز میں پی ایس ایل میں عمدہ پرفارمنس پر اوپنر عثمان خان کو رکھا جارہا ہے، ریٹائرمنٹ واپس لینے والے فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راونڈر عماد وسیم کا نام بھی مجوزہ لسٹ میں شامل ہے۔