لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ اور آئرلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔
جون میں ہونے والے ٹی 20 کرکٹ کے میگا ایونٹ کیلئے 15 رکنی سکواڈز کی فہرست جمع کروانے کی آخری تاریخ یکم مئی ہے، اس کے بعد 25 مئی تک بغیر کوئی وجہ بتائے سکواڈ میں تبدیلیاں کرنے کا موقع ہوگا، اس حوالے سے پاکستانی سلیکٹرز نے سکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے سر جوڑ لئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کو آئرلینڈ میں 3 اور انگلینڈ میں 4 ٹی20 میچز کھیلنا ہیں، ان ٹورز کیلئے ورلڈ کپ کے ممکنہ سکواڈ میں شامل کرکٹرز کا ہی انتخاب کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کی آئرلینڈ روانگی 7 مئی کو ہوگی، اس سے قبل مختصر ٹریننگ کیمپ بھی لگائے جانے کا امکان ہے۔