ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پی سی بی کا نائب کپتان مقرر نہ کرنے کا فیصلہ

Published On 25 May,2024 05:47 pm

لاہور:(ویب ڈیسک ) پی سی بی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نائب کپتان مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی کو نائب کپتان بنانے کی پیشکش نہیں کی، اگر کسی کو نائب کپتان لگانا ہوتا تو قومی سکواڈ کے ساتھ ہی اعلان کیا جاتا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بابراعظم قومی ٹیم کے بااختیار کپتان ہیں۔