برمنگھم: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخر زمان نے کہا کہ پاکستان کا کمبی نیشن ورلڈ کپ کے لیے سیٹ ہو چکا ہے۔
برمنگھم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ آئرلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں شکست کے بعد انداز تبدیل کر دیا ہے، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اٹیکنگ کرکٹ کھیلے گی۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے ہر میچ میں 200 سے زیادہ سکور کرنے کا پلان ہے، اعظم خان کو سفارشی کہنا زیادتی ہے وہ میرٹ پر سلیکٹ ہوا ہے، ورلڈ کپ میں اپنے پرانے سٹائل سے کھیلوں گا گیری کرسٹن نے مفید مشورے دیے ہیں۔