پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز: قومی ٹیم لیڈز سے برمنگھم پہنچ گئی

Published On 23 May,2024 09:29 pm

برمنگھم: (ویب ڈیسک) پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم لیڈز سے برمنگھم پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مقامی وقت کے مطابق کل صبح ساڑھے نو سے ساڑھے بارہ بجے تک پریکٹس کرے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہفتے کو ایجبسٹن میں ہوگا۔

خیال رہے کہ ہیڈنگلے لیڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا تھا۔