وسیم اکرم کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر

Published On 22 May,2024 10:41 am

میلبرن: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری باؤلر وسیم اکرم کو کرکٹ آسٹریلیا کا ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا۔

مجموعی طور پر کرکٹ آسٹریلیا کے 54 ایمبیسڈرز میں بھارت کے روی شاستری، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے سابق کرکٹرز رسل آرنلڈ اور امین الاسلام بھی شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ، فواد احمد، سکاٹ بولینڈ، سابق ویمنز کپتان لسا سٹھالیکر اور میل جونز بھی ایمبسیڈر پروگرام کا حصہ ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ان ایمبیسڈرز کی تقرری 2 سال کیلئے کی گئی ہے، ایمبیسڈر پروگرام کے تحت آسٹریلیا میں جنوبی ایشیائی خطے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں، تماشائیوں اور کوچز کو کرکٹ کا ایک واضح پاتھ وے دکھانا ہے۔