لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعبہ میڈیکل اینڈ سپورٹس میڈیسن کو ازسرنو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شعبہ میڈیکل اینڈ سپورٹس میڈیسن کے سربراہ کی تلاش کے لیے اشتہار دیا جائے گا، اسسٹنٹ پروفیسر کو شعبے کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی اور سربراہ کے انتخاب کے لیے میڈیکل کے سربراہان کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی ٹیموں کے لیے تجربہ کار میڈیکل پینل تشکیل دیا جائے گا جبکہ میڈیکل کے شعبے کو جدید خطوط پر چلانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ چیئرمین محسن نقوی شعبہ میڈیکل اور سپورٹس میڈیسن کی کارکردگی سے خوش نہیں، ڈاکٹر سہیل سلیم کے مستعفی ہونے کے بعد میڈیکل کے شعبے کے سربراہ کا عہدہ خالی ہے۔