لاہور: (ویب ڈیسک) آئرلینڈ کیخلاف ناقص پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر فاسٹ بولر حسن علی کو ورلڈکپ سکواڈ سے باہر کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حسن علی اپنی کاؤنٹی کرکٹ کی ذمہ داری دوبارہ شروع کرسکتے ہیں، انہیں حارث رؤف کے بیک اَپ کے طور پر سکواڈ کا حصہ بنایا تھا جو اب مکمل فٹ ہیں۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے ورلڈکپ سکواڈ کا اعلان انگلیںڈ کے خلاف سیریز کے دوران متوقع ہے۔
قبل ازیں آئرلینڈ کیخلاف سیریز کے دوران فاسٹ بولر حسن علی کو موقع دیا گیا تھا تاہم کمزور آئرش بلےبازوں سے 3 اوورز میں 42 رنز کھائے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہ کرسکے تھے۔