قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنا چاہئے: شاہد آفریدی

Published On 25 May,2024 07:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو فائنل کھیلنا چاہئے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے پاس اچھے سپنرز ہیں، پاکستان کے پاس اچھے فاسٹ بولرز اور بیٹرز بھی ہیں، پاکستان کو سٹرائیک ریٹ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ محمد عامر اور عماد وسیم کا تجربہ ٹیم کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔