پاک بھارت ٹاکرے سے قبل حریف ممالک کے عوام کے درمیان آن لائن میچ کا فیصلہ

Published On 08 June,2024 12:46 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دونوں حریف ممالک کے عوام کے درمیان آن لائن میچ کرانے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کردیا گیا۔

آپ  پاکستان اور بھارت کے جس بھی ضلع، شہر سے تعلق رکھتے ہیں ، آپ بھی اس میں بھر پور حصہ لے سکتے ہیں ، آپ جتنا زیادہ سکور کریں گے ، جیت کے مواقع اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔

آپ کس طرح ہمارے ساتھ شمولیت اختیار کرسکتے ہیں

آن لائن شمولیت کا طریقہ بہت ہی آسان اور سادہ ہے، آپ کے پاس اینڈرائید فون ہے تو پاکستان کے عوام "ڈیل کارٹ " ایپ پر اپنے موبائل کے پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جبکہ بھارتی شہری "سٹی مال" ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے شمولیت کریں گے۔

ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا فائدہ

ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے والے صارفین اشیاء خورونوش کی خریداری پر بھی خصوصی رعایت حاصل کر سکیں گے۔

جیت کے مواقع

ایپ کے ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد جو آن لائن کھیل میں شمولیت اختیار کرنا چاہتا ہے، وہ ایپ پر کلک کرے گا اور خود کو کرکٹ کے میدان میں موجود پائے گا، جہاں آپ گیم کے ساتھ ساتھ میچ سے بھی لطف اندوز ہوں گے، آپ کا سکور جتنا زیادہ ہو گا آپ کیلئے میچ جیتنے کے  مواقع اتنے ہی زیادہ ہوں گے ۔

ایپ کتنے عرصے تک ایکٹو رہے گی

ایپ 5جون سے 9 تک ایکٹو رہے گی ، آپ اس عرصے کے دوران آن لائن کھیل کا حصہ بن سکتے ہیں۔

بطور قوم آپ کے تاثرات
یہاں پر یہ واضح کرتے چلیں کہ یہ صرف ایک گیم ہی نہیں، بلکہ بطور قوم آپ کے تاثرات اور اپنی ٹیم کے ساتھ محبت کی عکاسی ہے کہ آپ دو روایتی حریفوں کے بڑے ٹاکرے سے قبل اپنی اپنی ٹیم کے ساتھ کتنی محبت رکھتے ہیں۔