ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان اور افریقہ کا تاریخ کا مختصر ترین سیمی فائنل

Published On 27 June,2024 08:51 am

تاروبا: (دنیا نیوز) افغانستان اور جنوبی افریقہ میچ ٹی 20 ورلڈ کپ کا مختصر ترین سیمی فائنل ثابت ہوا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ کا فیصلہ 124 گیندوں میں ہوگیا، افغانستان نے 71 اور جنوبی افریقہ نے محض 53 گیندیں کھیلیں۔

اس سے قبل 2014 میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے سیمی فائنل کا فیصلہ 203 گیندوں میں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔