گیانا: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوش بٹلر نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے اپنے 1000 رنز مکمل کرلیے ہیں۔
جوش بٹلر نے بھارت کیخلاف ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں ٹورنامنٹ کے ہزار رنز مکمل کئے، انہوں نے اننگز کا 10 واں رن لے کر یہ سنگ میل عبور کیا۔
انگلش کپتان ٹی 20 ورلڈ کپ میں 1000 رنز کرنے والے چوتھے کرکٹر ہیں ان کے علاوہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 1216، روہت شرما نے 1211 اور سابق سری لنکن کپتان جے وردھنے نے 1016 رنز بنائے ہیں۔
جوش بٹلر نے 2012 میں 40 اور 2014 میں 74 جبکہ 2016 میں 191 رنز بنائے تھے، 2021 کے ایڈیشن میں انہوں نے 269 اور 2022 میں 225 رنز بنائے جبکہ اس ورلڈ کپ میں بھی جوش بٹلرنے مجموعی طور پر 210 سے زائد رنز بنائے ہیں۔