ہاردک پانڈیا نے آئی سی سی رینکنگ میں نئی تاریخ رقم کردی

Published On 03 July,2024 07:37 pm

دبئی: (ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ختم ہونے کے بعد اپنی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہاردک پانڈیا آل راؤنڈر کیٹیگری میں پہلے نمبر پر آگئے اور اس کے ساتھ انہوں نے نئی تاریخ رقم کر دی۔

ہاردک پانڈیا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون آل راؤنڈر بننے والے پہلے بھارتی کرکٹر ہیں، آئی سی سی رینکنگ میں سری لنکا کے آل راؤنڈر ہسارنگا دوسرے اور آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس تیسرے نمبر پر ہیں۔

یاد رہے کہ ہاردک پانڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں144 رنز سکور کیے اور 11 وکٹیں حاصل کیں۔

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بولنگ میں انگلینڈ کے راشد خان پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔