چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز: بھارت نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

Published On 03 July,2024 10:51 pm

برمنگھم: (ویب ڈیسک) چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز ٹی 20 ٹورنامنٹ میں بھارت نے انگلینڈ کو تین وکٹوں سے ہرادیا۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 165 رنز بنائے، این بیل 59 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سمت پٹیل نے 51 اور اویس شاہ نے 9 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔

166 رنز کا ہدف بھارت نے 7 وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور قبل حاصل کرلیا، بھارت کی جانب سے اوپنر رابن اتھپا نے 50 رنز بنائے، نمن اوجھا 25، گرکریت سنگھ 33 اور عرفان پٹھان 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔