قومی کرکٹ ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا فارمولا تیار

Published On 11 July,2024 08:35 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کیلئے فارمولا تیار کرلیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سرجری کا آغاز کر دیا۔

سلیکشن کمیٹی کے دو اراکین وہاب ریاض اور عبدالرزاق کوعہدے سے ہٹا دیا، تاہم اب نئی سلیکشن کمیٹی کیلئے فارمولا تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی میں دونوں فارمیٹ کے کوچز شامل ہوں گے، کوچز جیسن گیلسپی اور گیری کرسٹن کے ساتھ محمد یوسف اور اسد شفیق شامل ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جس فارمیٹ کی ٹیم ہوگی اس کا کپتان بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہو گا۔