کرکٹ کو بچانے کا مشن، محسن نقوی کی آج بھی اہم ملاقاتیں شیڈول

Published On 09 July,2024 11:50 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ کو بچانے کے مشن کے تحت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ رات کوچز سے مختصر ملاقات کی تھی، محسن نقوی آج کوچز سے دوبارہ ملاقاتوں کا سیشن کریں گے، ملاقات نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہو گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود شامل ہوں گے، ملاقات میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی سے بھی آج ملاقات کریں گے، جیسن گلیسپی سے ملاقات میں قومی کرکٹ ٹیم کی آنے والی ٹیسٹ سیریز کے کمبی نیشن اور تیاریوں کے حوالے بات چیت کی جائے گی۔