ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے سوریا کمار یادو کو ٹی 20 ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد اب بھارت کی ٹی 20 ٹیم کی قیادت سوریا کمار یادو کریں گے جبکہ شبمن گل مختصر ترین فارمیٹ میں سوریا کے نائب ہوں گے، روہت شرما ون ڈے میں ٹیم کی کپتانی جاری رکھیں گے۔
بی سی سی آئی نے جمعرات کو سری لنکا کے خلاف 27 جولائی سے شروع ہونے والی وائٹ بال سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں ہرشیت رانا اور ریان پراگ کو پہلی بار ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بھارتی ٹیم سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی، پہلا ٹی ٹوئنٹی 26 جولائی، دوسرا 27 جولائی اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 29 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ یہ تمام ٹی ٹوئنٹی میچز پالی کیلے میں کھیلے جائیں گے۔