نئی دہلی :(دنیا نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹرمپ پرقاتلانہ حملے پر تشویش کا اظہار کردیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ کے بعد دنیا بھر کے سیاسی قائدین نے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے، بھارت کے وزیرِاعظم نے بھی ٹرمپ پر حملے کی مذمت کی ہے تاہم اُن کی طرف سے آنے والا ردِعمل تھوڑا زیادہ ہے کیونکہ اُنہیں ایک تیر سے دو نشانے لگانے تھے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ (ٹویٹ) میں نریندر مودی نے رونے دھونے کا انداز اختیار کرتے ہوئے کہا مجھے ’اپنے دوست‘ پر قاتلانہ حملے پر شدید تشویش ہے اور میں اُن سمیت تمام زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔
یاد رہے کہ نریندر مودی نے گزشتہ ہفتے روس کا دورہ کرکے امریکی سیاسی قیادت کو بہت حد تک ناراض کیا ہے، جس وقت واشنگٹن میں معاہدہ شمالی بحرِ اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کی پچھترویں سالگرہ کے حوالے سے نیٹو سربراہ اجلاس ہو رہا تھا عین اُسی وقت بھارتی وزیر اعظم نے ماسکو پہنچ کر روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو گلے لگانے کو ترجیح دی تھی۔