دی ہنڈریڈ: برمنگھم فینکس نے نادرن سپر چارجرز کو شکست دیدی

Published On 07 August,2024 09:39 am

برمنگھم: (ویب ڈیسک) دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ میں برمنگھم فینکس نے نادرن سپر چارجرز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

برمنگھم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 19 ویں میچ میں فینکس نے 84 رنز کا ہدف 39 گیندوں میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔

فینکس کی جانب سے بین ڈکٹ 43 اور کپتان معین علی 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

اس سے قبل نادرن سپر چارجرز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 83 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی۔

سپر چارجرز کی جانب سے کپتان ہیری بروک 15 رنز بنا کر نمایاں رہے، نکولس پورن 11، اولی روبنسن 11، ایڈم ہوز 11، عادل رشید 9، میتھیو پوٹس 7، جورڈن کلارک 7، مچل سینٹنر 6، میتھیو شارٹ 4 اور بین سٹوکس بغیر کوئی رن بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ ریس ٹوپلے 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

فینکس کی جانب سے ایڈم ملنے اور ٹم ساؤتھی نے 3، 3 جبکہ کرس ووڈ نے 2 اور بینی ہوویل نے 1 وکٹ حاصل کی۔