راولپنڈی: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ جو کمبی نیشن ہم نے بنایا تھا اس طرح کی وکٹ نہیں بن سکی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ سپنر نہ کھلانے کی وجہ پچ پر گھاس تھی، 3 گھنٹے دھوپ نہیں نکلی اس وجہ سے پچ تبدیل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز: بنگلادیش نے 5وکٹوں کے نقصان پر316رنز بنا لیے
انہوں نے کہا کہ میچ کے چوتھے روز ہم جلد وکٹ لیتے ہیں تو میچ بن سکتا ہے، شاہین نے ردھم نہیں پکڑا، مزید بہتری کی کوشش کر رہے ہیں، خرم شہزاد نے بہترین باؤلنگ کی۔