لندن: (ویب ڈیسک) بائیں ہاتھ کے انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
ڈیوڈ ملان نے آخری مرتبہ 2023 کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی، ڈیوڈ ملان نے 22 ٹیسٹ، 30 ون ڈے اور 62 ٹی 20 میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔
اپنے کیریئر کے دوران بائیں ہاتھ کے بلے باز ڈیوڈ ملان آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر بھی براجمان رہے ہیں۔