لنکن بورڈ کا جے سوریا کو ٹیم کا فل ٹائم ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

Published On 29 September,2024 10:53 am

کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سنتھ جے سوریا کو ایک سال کے لیے ٹیم کا فل ٹائم ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق جے سوریا سری لنکا کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھا رہے تھے، ان کی نئی مدت نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد شروع ہو گی۔

واضح رہے کہ جے سوریا کی کوچنگ میں سری لنکن ٹیم بھارت کو ون ڈے سیریز اور انگلینڈ کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں شکست کا مزہ چکھا چکی ہے۔